سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے دو ججوں کی درخواستوں کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے دو ججوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی ہے ،بدھ کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے دونوں جج صاحبان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ،یادرہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور لاہورہائیکورٹ کے جج فرخ عرفان کی جانب سے اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت شکایات کو کھلی عدالت میں سننے کیلئے رجوع کر رکھا ہے سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ جج شوکت صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت 4 اپریل کو جبکہ جج فرخ عرفان کے خلاف ریفرنس کی سماعت 28کو ہوگی ، وہ ان میں کھلی عدالت کی کارروائی کا معاملہ اٹھائیں گے پھر جو جواب آیا اس سے فاضل عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا، جس پر عدالت نے دونوں درخواستوں پر سماعت 27مارچ تک کیلئے ملتوی کردی ، اس موقع پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ دونوں درخواستوں کی مزید سماعت ستائیس اور اٹھائیس مارچ تک مکمل کرلی جائے بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :