سپریم کورٹ،قومی اسمبلی حلقہ این اے 125 سے متعلق انتخابی عذرداری کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کے وکیل کے دلائل مکمل

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے متعلق انتخابی عذرداری کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مزید سماعت آئندہ پیرتک ملتوی کردی ہے اوروزیرریلوے سعد رفیق کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت عدالت میں اپنے جوابی دلائل دیں ، بدھ کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔