ایم ایس چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کی خسرہ کے باعث بچوں کی اموات کے حوالے سے خبروں کی تردید

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ایم ایس چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ نے خسرہ کے باعث بچوں کی اموات کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ چانڈکا ہسپتال کے پیڈس وارڈ میں خسرہ کی بیماری میں مبتلا 8 بچوں کو داخل کیا گیا جن میں 4 سالہ رخسانہ، 3 سالہ منور، قمبر کی رہائشی بختاور، رتوڈیرو کے رضا محمد، 4 سالہ سونہن، 2 سالہ صدوری، جیکب آباد کے رہائشی رضوان اور ڈوکری کے بچے ندیم شامل ہیں جبکہ رتوڈیرو کا رہائشی ڈھائی سالہ ثنااللہ جاں بحق ہوا ہے۔