ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو نے معذور افراد کے لیے 5 فیصد کوٹہ پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو نے حکومت سندھ کے ہدایات پر معذور افراد کے لیے 5 فیصد کوٹہ پر عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 26 اور 27 مارچ صبح 10 بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں معذور خواہشمند امیدواروں کا انٹرویو کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ایک ماہر ڈاکٹر مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے جو معذوروں کی صلاحیتوں کے معائنے کے لئے کمیٹی کی معاونت کرے گی۔

ڈی سی نے سوشل ویلفیئر محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو انٹرویوز میں شرکت کرکے معذوروں کے سرٹیفکیٹس چیک کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیف انجینئر رائیٹ بینک لاڑکانہ، ڈی ایچ او، ایم ایس چانڈکا ہسپتال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری، سیکنڈری ہائیر سیکنڈری، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پراونشل ہائی ویز اور ہائی ویز ڈویزن کو بھی انٹرویوز میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔