گائوں میرن ماچھی اسکول کے تین طلبہ حادثے میں زخمی

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) قمبر تحصیل کے گاؤں میرن ماچھی میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے تین طلبہ حادثے میں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تینوں طلبہ یکم جماعت کے 5 سالہ شکیل احمد چانڈیو، تیسری جماعت کے کامران چانڈیو اور چوتھی جماعت کے طالبعلم علی رضا چانڈیو موٹرسائیکل پر گاؤں عبداللہ چانڈیو سے اسکول آرہے تھے کہ اسکول کے قریب لنک روڈ پر بھینس کی ٹکر سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے چانڈکا ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں شکیل احمد چانڈیو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :