لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

بدھ 14 مارچ 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث روپوشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر حسن واہن پولیس نے قتل مقدمے میں روپوش ملزم کاظم برڑو، نوڈیرو پولیس نے ملزم زوہیب سولنگی کو پاؤ چرس سمیت، روپوش ملزم لیاقت جبکہ رحمت پور پولیس نے ملزم امجد کلہوڑو کو 4 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیر شیر ایٹ عاقل تھانہ پولیس نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی جس میں 6 روپوش ملزمان فرمان جتوئی، ولی جتوئی، صدام جتوئی، راشد جتوئی، وقار جتوئی اور مجتبیٰ عرف مجنو جتوئی کو بھنگ اور چرس سمیت گرفتار کرلیا جنہوں نے تفتیش کے دوران کچھ عرصہ قبل میڈیکل سٹور مالک آکاش روپچند کے دوکان سے ڈکیتی کے دوران 30 ہزار روپے نقد رقم اور موبائل فون چھیننے کا اعتراف کیا جس کے بعد پولیس نے وہ سامان برآمد کرکے ایس ایس پی لاڑکانہ کے احکامات پر متاثرہ شخص کے حوالے کیے۔

متعلقہ عنوان :