اداکارہ نور نے اپنا آن لائن مذہبی چینل لانچ کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 22:21

اداکارہ نور نے اپنا آن لائن مذہبی چینل لانچ کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نور نےیوٹیوب پر اپنا آن لائن مذہبی چینل لانچ کر دیا۔چینل پر مذہب کے ساتھ ساتھ اداکارہ کی ذات زندگی کے تجربات ،خوبصورتی، فٹنس اور خواتین کے مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پاکستان کی معروف اداکارہ نور نے اپنی طلاق کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا انکا کہنا تھا کہ وہ اب مذہب کی خدمت کرنا چاہتی ہیں اور اپنی باقی زندگی دین اسلام کے لیے وقف کر دینا چاہتی ہیں۔

اس کے بعد اداکارہ نور کی حجاب میں کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شوبز کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نور نے اپنا آن لائن مذہبی چینل لانچ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور نے وڈیو شئیرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر اپنے باضابطہ چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پیغام میں کہا کہ ان کے نام سے بہت سارے جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں جہاں ان کی وڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں لہٰذا انہوں نے سوچا کہ اپنے مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہنے کے لیے اپنا چینل لانچ کیا جائے جس میں وہ تمام لوگوں سے بات کرسکیں۔

اداکارہ نور نے کہا دین اور مذہب کے علاوہ اس چینل پر خوبصورتی، فٹنس اور خواتین کے مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مجھے اپنی زندگی میں جتنا تجربہ حاصل ہوا ہے اس کی روشنی میں میں خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گی۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔