سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایس ایس بی ڈویلپمنٹ سیریز کے فائنل مقابلے کل کھیلے جائیں گے

بدھ 14 مارچ 2018 22:53

سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایس ایس بی ڈویلپمنٹ سیریز کے فائنل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایس ایس بی ڈویلپمنٹ سیریز کے فائنل مقابلے کل جمعرات کو یونین کلب میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے آرگنائزنگ سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ ان مقابلوں میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، مینز جونیئر اور سینئر مقابلوں کے علاوہ ویل چیئر کے مقابلے بھی شامل تھے ویل چیئر کے مقابلے پہلی بار منعقد ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویل چیئر کے مقابلوں کا ٹارگٹ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے دیاتھا جس میں کافی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :