میگا منصوبوں کا تحفہ شہریوں کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں، انعام الله اپل

بدھ 14 مارچ 2018 22:53

گوجرانوالہ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر انعام الله اپل نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کیلئے پانچ میگا منصوبوں کا تحفہ شہریوں کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں بلکہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ٰلہٰذا آئندہ عام انتخابات کے موقعہ پر عوام بھی اپنے قائد محمد نواز شریف کو کبھی مایوس نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کیلئے میٹرو بس ‘عالم چوک فلائی اوور ‘موٹر وے ‘یونیورسٹی کے قیام کی ساتھ ساتھ میڈیکل ٹاور کیساتھ ساتھ ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ٹرپل سٹوری کی تعمیر کی ساتھ ساتھ کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی ساتھ ساتھ سستی بجلی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جس کی وجہ سے مخالفین پریشان ہو کر حکومت کیخلاف الزام تراشی کر کے عوام کو ورغلانے میں مصروف ہیں ۔ گوجرانوالہ پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے شیروں کا شہر تھا اور آئندہ یہ اعزاز ہمیشہ برقرار رکھیں گے جبکہ پارٹی چھوڑ کر جانے سے پاکستان مسلم لیگ ن کو کوئی فرق نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ہو گی