ضلع میں انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 مارچ 2018 22:53

گوجرانوالہ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)گوجرانوالہ کیپٹن (ر)محمد وقاص نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،موجودہ موسم ڈینگی کی افزائش کے لیے موزوں ہے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اپنی ذمہ داریاں جانفشانی سے نبھائیں تا کہ مل جل کر مشترکہ اشتراک عمل سے ڈینگی کو مات دی جا سکے ِان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تمام ACs،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعید اللہ خاں،سی ای او ایجوکیشن طارق محمود،کوآرڈینیٹر ڈینگی ڈاکٹر معیز،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر عدنان اشرف،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عالم ،سینئر انسپکٹر ماحولیات اجمل ندیم،ڈی ایچ اوڈاکٹر فرید،ڈپٹی ڈی ایچ اوز،سجاد چشتی،انٹا مالوجسٹ و دیگر متعلقہ سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کیپٹن (ر)محمد وقاص نے محکمہ صحت کے افسران کو متنبہ کیا کہ وہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو آن بورڈ لیں ۔

(جاری ہے)

ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرولین مہم بھی تیز کریں ۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے لیول پر انفورسمنٹ تیز کریں اور ڈیش بورڈ پر روزانہ کی کارکردگی کو اپلوڈ کریں تا کہ انکی کارکردگی کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :