نواز شریف میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران کیلئے رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 مارچ 2018 22:50

لالہ موسیٰ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ نواز شریف میڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران کیلئے رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے، اندورنی سٹرکوں اور پانی کی فراہمی کیلئے ٹینکی کی تعمیر آئندہ ماہ مکمل کر لی جائے گی، ٹیچنگ ہسپتال میں بہترسہولیات اورطبی آلات کی فراہمی کیلئے پی سی ون کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوںنے نواز شریف میڈیکل کالج کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق، اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف، محمد فہیم، عبدالوحید و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کا ابتدائی تخمینہ 1982ملین روپے ہے تاہم ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام شعبہ جات میں جدید طبی آلات کی فراہمی کیلئے پی سی ون تیار کیا جارہا ہے جسے منظوری کیلئے جلد حکومت پنجاب کو بھجوادیا جائے گا ، انہوںنے اے ڈی سی فنانس کو ہدایت کی پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ڈیمانڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ واٹر سپلائی کے لئے ٹینکی اور سیوریج پائپ لائن بچھانے کا عمل 25اپریل تک جبکہ روڈ ڈیپارٹمنٹ بقیہ کام 20اپریل تک مکمل کریں، ہارٹی کلچر کیلئے فوری طور پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے کام کی تفصیلات طے کی جائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ آئندہ ماہ نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمک بلاک کی تکمیل سے قبل واپڈز کنکشن کیلئے اپلائی کیا جائے، متعلقہ افسران کیس کا فالو اپ رکھیں ۔ اس سے قبل تمام محکمہ جات کے نمائندوں نے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :