محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوروزہ دودھ میلہ شروع ہوگیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:50

محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوروزہ دودھ میلہ ..
فیصل آباد ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوروزہ دودھ میلہ شروع ہوگیا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زرعی یونیورسٹی کے کیمپس میں جاری میلہ میں انمول ملک سمیت عوام الناس کی تفریح کیلئے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عبدالماجد نے بتایا کہ میلہ کے دوسرے روز جمعرات 15مارچ کو جانوروں کا مقابلہ حسن اور دودھ دینے کا مقابلہ بھی ہوگا جس کا مقصد مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی اورجانور پالنے کامزید شوق اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلوں میں جانوروں کے مالکان کونقد انعامات بھی دئیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میلہ میں موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے فارمرز کی رہنمائی بھی کی جارہی ہے۔