گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایوب ریسرچ میں ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کوکنگ اور ہینڈی کرافٹس کے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 14 مارچ 2018 22:50

فیصل آباد ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایوب ریسرچ میں ہوم اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام کوکنگ اور ہینڈی کرافٹس کے مقابلے ہوئے۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم اس موقع پرمہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

طالبات نے اپنی مہارتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے فن پارے تیار کئے جبکہ مختلف اقسام کے پکوان تیار کرکے مقابلہ میں حصہ لیا۔پرنسپل ادارہ نے طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مقابلہ کے انعقاد کو خواش آئنداقدام قرار دیا۔انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات اور سر ٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔