تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک سالانہ2017 ’’ٹیچر زسن‘‘ کے پہلے 35 وظائف کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک سالانہ2017 ’’ٹیچر زسن‘‘ کے پہلے 35 وظائف جن کی درخواستیں مؤرخہ30-11-2017 تک بروقت موصول ہوئیں۔ ان کا پریس نوٹیفیکیشن نمبر05-Enq. مورخہ03-03-2018 جاری کردیا گیا ہے اور تاخیر سے موصولہ درخواستیں زیرِ غور نہیں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

یہ پریس نوٹیفیکیشن تمام اضلاع کے ڈی ای اوز اور ای دی اوز کو ارسال کرنے کے ساتھ راولپنڈی بورڈ کی ویب سائٹ اور انکوائری برانچ کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کردیا گیا ہے اخبار میں اشاعت کے ایک ماہ کے اندر کسی بھی شخص کو اس نوٹیفکیشن کے بارے کسی قسم کا اعتراض ہو تو بذریعہ ڈاک یا دستی سپرنٹنڈنٹ انکوائری برانچ کو تحریری طور پر بمع ایڈریس اور اپنے ٹیلی فون نمبر کے ساتھ جمع کروایا جاسکتا ہے شکایت موصولی کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد حتمی اور فائنل ٹیچر سن نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس کے بعد اہل امیدواران بورڈ کی ویب سائٹ سے بل ادائیگی کا فارم حاصل کرکے فنانس برانچ کو ارسال کرسکیں گے۔