رائے ونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 20 افراد زخمی

بدھ 14 مارچ 2018 22:50

رائے ونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 20 افراد زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) رائے ونڈ میں اجتماع گاہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا اجتماع گاہ کے نزدیک واقع پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، یا کسی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب تھا یا پھر دھماکا خود کش تھا۔

تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے قریب ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ شدہ حالت میں پائی گئی ہے جس سے شبہ ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :