میاں صاحب ساری عمرچابیوں پر چلتے رہے،مولا بخش چانڈیو

آپ کو پہلے بھٹو یاد نہیں آئی بی بی پہلے یادنہیں آئیں ،انٹرویو

بدھ 14 مارچ 2018 22:50

میاں صاحب ساری عمرچابیوں پر چلتے رہے،مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب ساری عمرچابیوں پر چلتے رہے،آپ کو پہلے بھٹو یاد نہیں آئی بی بی پہلے یادنہیں آئیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب آپ ساری عمرچابیوں پر چلتے رہے ،وہ کون سی چابی تھی کہ میاں صاحب نے بی بی کے خلاف کیس بنوائے ،وہ کون سی چابی تھی کہ نواز شریف کالا کوٹ پہن کر عدالت گئے تھے ،امہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد انھوں نے کہابھٹوآج شہیدہوئے،انہیں بی بی اب یادآئی،آپ کو پہلے بھٹو یاد نہیں آئی بی بی پہلے یادنہیں آئیں ان کا کہنا تھا کہ ہم گالیاں نہیں دیتے شائستہ الفاظ میں تنقید کرتے ہیں ،چوک پر کھڑے ہوکر اوئے اوئے ہم نہیں کرتے ، بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی شادی پر بات کرنے سے ہمیں منع کیا، آصف زرداری نے اتنی گالیاں سن کر بھی صرف درندہ ہی کہا ،آصف زرداری شائستگی کا دامن نہیں چھوڑتے،رانا ثنا صاحب !گھسیٹنے کی سب سے پہلی بات شہباز شریف نے کی ،میں وعدہ کرنے کوتیار ہوں رانا ثناء وعدہ کریں کسی کی قیادت کوبرانہیں کہیں گے،شیخ رشید بہت مظلوم ہیں ان کا بہت احترام کرتاہوں،