گورنر پنجا ب کے گریڈ20کے 4پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

گورنر پنجا ب کے گریڈ20کے 4پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے گریڈ20کے 4پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن نمبر SO(Sii)2-2/2018-Iکے تحت گریڈ20کے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹiiسی پی او پنجاب محمد شہزاد سلطان کو ڈی آئی جی بابر قریشی کی جگہ ڈی آئی جی کرائم انوسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ20کے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ ٹرانسپورٹ احمد اسحاق جہانگیرکوڈی آئی جی شاہد جاوید کی جگہ ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے اسی طرح گریڈ20کے ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ شاہد جاوید کوڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیر کی جگہ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب اور گریڈ20کے ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹی گیشن برانچ بابر بخت قریشی کوڈی آئی جی محمد شہزاد سلطان کی جگہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹiiسی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے تبادلوں و قترریوں کے یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :