سندھ یونیورسٹی جامشورو کے 8ماہ سے لا پتہ طالبعلم نے تین گولڈ میڈل حاصل کئے

جلسہ تقسیم اسناد و اعزازات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گولڈ میڈل وصول کرنے کے لئے گل شیر ٹگر موجود نہیں تھے گوٹھ اسحاق ٹگر کا رہنے والا ذہین طالبعلم دوستوں کے ساتھ کراچی گیا تھا 29 جولائی 2017ء کو مبینہ طور پر اسے حراست میں لیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے 8ماہ سے لا پتہ طالبعلم نے تین گولڈ میڈل حاصل ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے 8ماہ سے لا پتہ طالبعلم نے تین گولڈ میڈل حاصل کئے مگر جلسہ تقسیم اسناد و اعزازات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گولڈ میڈل وصول کرنے کے لئے گل شیر ٹگر موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق مٹیاری کے گوٹھ اسحاق ٹگر کے رہنے والا ذہین طالبعلم گل شیر ٹگر اپنے دوستوں کے ساتھ کراچی گیا تھا کہ 29 جولائی 2017ء کو مبینہ طور پر اسے حراست میں لیا گیا تھا اور اب تک وہ لا پتہ ہے، سندھ یونیورسٹی سندھی کے شعبے سے تعلیم مکمل کر کے اس نے سندھ لاء کالج میں داخلہ لے رکھا تھا، سندھ یونیورسٹی کے اتوار کو ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد و اعزازات 2015ء میں گل شیر ٹگر کی اعلیٰ تعلیمی پوزیشن پر اسے تین گولڈ میڈل عطا کرنے کے لئے تین بار اس کا نام پکارا گیا، شرکاء نے اس پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ اتنا لائق اور ذہین طالبعلم اپنے اعزازات وصول کرنے کے سلسلے میں معذور تھا، گل شیر کے خاندان کو اب تک اس کے خلاف کسی الزام اور مقدمے سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا اور وہ اس کی زندگی کے بارے میں سخت تشویش میں مبتلا ہیںاور ان کی دردمندانہ اپیل ہے کہ ان کے بیٹے کو فوری منظر عام پرلایا جائے اور رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :