حیدرآباد میں شدید خشک سالی کے بعد اچانک ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) حیدرآباد میں شدید خشک سالی کے بعد بدھ کو شام میں اچانک ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بیشتر علاقوں میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے شہر میں رات تک تاریکی چھائی رہی، حیدرآباد اور گر د و نواح میں شام 5 بجے کے بعد اچانک موسم کی پہلی ہلکی بارش ہوئی دھوپ کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، بارش کے ساتھ ہی بجلی کی ترسیل بندہو گئی اور رات تک سٹی لطیف آباد اور قاسم آباد کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے جبکہ نشیبی سڑکوں سمیت نشیبی علاقوں میں بارش کا کچھ پانی بھی کھڑا نظر آیا، اس وقت شدید خشک سالی کی وجہ سے نظام آبپاشی میں پانی کی شدید قلت ہے اور نہروں میں صرف پینے کے لئے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، پانی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے، ایسے میں باران رحمت کی سخت ضرورت ہے اللہ تعالی نے جس کا آغاز کر دیا ہے، مزید بارشوں کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :