دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی‘ عینی شاہدین

مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) رائے ونڈ میں ہونے والے دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق اچانک زور دھماکے کی آواز سنائی دی جس سے خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے بلا تاخیر جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے ۔