رائے ونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکے کے فوری بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) رائے ونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکے کے فوری بعد لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں اہم سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر سکیورٹی اور پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ۔ ریلوے سٹیشن اور بس اسٹینڈز سمیت دیگر پبلک مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات اہلکاروں کو چوکنا رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آنے جانے والے گاڑیوں کی جامع تلاشی کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :