حکومت پنجاب عو ام کے معیار ز ندگی کو بلند کر نے کیلئے انہیں صحت سمیت د یگر سہو لیا ت مہیا کرنے کے لئے کو شاں ہی,کمشنررا ولپنڈی چوہدری سرفراز افضل

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) کمشنررا ولپنڈی ند یم اسلم چو ہد ری وصو با ئی پا رلیما نی سیکر ٹری چوہدری سرفراز افضل نے پی پی 5 اورپی پی6 میں ہو نے والی تر قیا تی کا موں کے جا ئزہ اجلاس میں کہا کہ حکومت پنجاب عو ام کے معیار ز ندگی کو بلند کر نے کے لئے انہیں صحت، صفا ئی اور موصلات سمیت د یگر معیا ری سہو لیا ت فراہم کرنے کے لئے کو شاں ہے چونکہ آ مد و ر فت کے بہتر سے بہتر ین ذ را ئع اور سڑکو ں کے جال ملکی تر قی کے ضا من ہیں اس لئے یہ ہما ری اولین تر جیح میں بھی شامل ہیں، اسی لئے صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ قو می شاہراہوں ولنک رو ڈز کی اپ گر یڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔

اس سلسلے میں پی پی 6،5میں روڈز سکیمیوں میںجا ری شدہ سالا نہ تر قیا تی پرو گرامز، نئے سالا نہ تر قیاتی پر و گرامز، سپلیمنٹری گرا نٹ، کے پی آر آر پی5اور پی ایم ایس ڈی جیز فیز ون، ٹو کے تحت مجمو عی طو ر پر 4056 ملین لا گت کی 51سکیمز شامل ہیں جن میں سے 28مکمل جبکہ بقا یا پر کا م جا ری ہے انہوں نے کہا کہ یہ سکیمیز اپنی تکمیل کے بعد فعا ل ہو کر ٹر یفک کے بہا ئو میں کمی لا ئیں گی اورمقا می لو گو ں کی سہو لت کا باعث بنتے ہو ئے ان کا قیمتی وقت بچا نے میںمددگار ثا بت ہوں گی ا س مو قع پرڈ پٹی ڈا ئر یکٹر ڈو یلپمنٹ صا ئمہ غفور، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر فنانس اینڈ پلا ننگ فضل شیر، ایکسیئن پی ایچ ای ڈی فیصل شو کت، ایس ای ہا ئی و ے شفیق احمد، ملک مسعود کوا رڈینیٹر پی پی6 کی بڑی تعداد بھی و ہا ں مو جود تھی تر قیا تی سکیمیوں کی حا لیہ صو ر تحال کے با رے میںتفصیلی بر یفنگ د یتے ہو ئے شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ جا ری شدہ سالانہ تر قیا تی پر و گرا مز میں297ملین لا گت کی 5 سڑکیںشامل تھیں جو کہ مکمل ہو چکی ہیں اسی طر ح نئی تر قیا تی سکیموں میں 2964 ملین لا گت کی 14 مز ید روڈ سکیمیز شا مل ہیں جن میں سے ایک مکمل اور تیرہ پر کام جا ری ہے۔

(جاری ہے)

کے پی آر آر پیV- کی 395ملین لا گت کی چار سکیمیز میں سے تین مکمل جبکہ ایک پر کام جا ری ہے اسی طرح پی ایم ایس ڈی جیز فیز ون، ٹو کے تحت 190ملین لا گت کی19سکیمیز شامل ہیں جن میں سے پندرہ مکمل، دو پر کام جا ری جبکہ دو کے ٹینڈر نو ٹس ایشو کر دئیے گئے ہیں سپلیمنٹری گرا نٹ کے تحت125ملین کی9سکیمیں شامل ہیں جن میں سے 4مکمل اور 3کے ٹینڈرز نوٹس جا ری جبکہ دو انڈر اپروول ہیں۔ چو ہد ری سرفراز افضل نے ہدا یت کی کہ جا ری شدہ کام کی ر فتار کو بڑ ھا تے ہو ئے معیار اور شفا فیت کو بھی یقینی بنایا جا ئے تا کہ بروقت تکمیل سے مفاد عامہ کی یہ سکیمیز لوگوں کے لئے سہولت کا با عث بن سکے۔

متعلقہ عنوان :