بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

ذمہ داری کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو سکون عوامی کی خدمت میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں ملتا ہم ہر وقت عوامی خدمت کیلئے میدان میں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 14 مارچ 2018 22:46

بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو سکون عوامی کی خدمت میں ملتا ہے وہ کہیں اور نہیں ملتا ہم ہر وقت عوامی خدمت کیلئے میدان میں ہے اور بلوچستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن جانے سے قبل ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں اقدار کی سیاست کی ہے اور ہم دوسروں پر تنقید نہیں کرتے کیونکہ ہم نے صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے جب ہم حکومت بنارہے تھے تو لوگوں کا یہ سوچ تھا کہ سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم نے وہ کچھ نہیں کیا جو یہ لوگ سوچھتے تھے جمہوری طریقے سے سابقہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اتحادپیش کی اور جمہوری سوچ کے ساتھ حکومت بنائی اور تمام جماعتوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور سینٹ کے انتخابات بھی ہوئے اور عام انتخابات بھی وقت پر ہونگے جمہوری نظام کے خلاف کوئی کام نہیں کرونگا جو لوگ جمہوریت کے چیمپئن بن کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں وہ خود جمہوری اقدار سے ناواقف ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اب وہ حالات نہیں رہے کہ عوام کو دھوکہ دیا جائے اب وقت آگیا ہے کہ صوبہ کی پسماندگی اور غربت کو ختم کرنے کے لئے باہر سے سرمایہ کاری شروع کی جائے جب تک سرمایہ کاری نہیں ہوگی ہم کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامز ن نہیں ہوسکتے ہماری کوشش ہے کہ لندن جاکر دنیا کو پیغام دو کہ بلوچستان کے حالات اب کئی گناہ بہتر ہیں امن وامان کی صورتحال بھی کنٹرول میں ہے ماضی میں جو صورتحال تھی اس پر قابو پا لیاگیاانہوں نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کرنا ہوگا ریکورڈک اور سیندک پروجیکٹ سمیت کسی بھی معاہدے پر بلوچستان کے عوام کے مفاد کے خلاف کام نہیں کرونگا اور لندن جاکر صوبے کا مقدمہ لڑیں گے کیونکہ ہم نے جس طرح ہم نے یہاں عوام کی خدمت کی اور اسی طرح بلوچستان کے ساحل و سائل پر بھی جنگ لڑیں گے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :