قسمت کا کھیل یا محض اتفاق

محبت کے بعد شادی میں بندھنے والے جوڑے کی 18سال پرانی انجانے میں اکٹھے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 22:02

قسمت کا کھیل یا محض اتفاق
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) قسمت کا کھیل یا محض اتفاق کی بات، محبت کے بعد شادی میں بندھنے والےچینی جوڑے کی 18سال پرانی انجانے میں اکٹھے لی گئی تصویر منظر عام پر آگئی۔یہ تصویر اسوقت لی گئی جب وہ ایک دوسرے کو جانتے بھی نہ تھے۔تفصیلات کے مطابق کبھی کبھی قسمت ہمیں ایسے واقعات سے روبروکر دیتی ہے جو بعد میں ہماری زندگی کی خوشگوار یادوں میں بدل جاتے ہیں اور زندگی کا اثاثہ بن جاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ چینی جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔محبت کے بعد شادی میں بندھنے والےچینی جوڑے کی 18سال پرانی انجانے میں اکٹھے لی گئی تصویر منظر عام پر آگئی۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ شیو نامی نوجوان اور شی نامی خاتون جو اب ازدواجی بندھن میں بندھ چکے ہیں ،ان دونوں کو ایک ساتھ ایک ہی مقام پر اور ایک ہی تصویر میں اسوقت قید کر لیا گیا تھا جب وہ ایک دوسرے سے بالکل انجان تھے اور 2000میں محض تفریح کی خاطر چنگ داو نامی شہر میں آئے ۔

(جاری ہے)

اس دوران شیی نامی لڑکی جو اسوقت بچی تھی اس نے معروف سرخ ٹاور کے سامنے ایک تصویر بنوائی جس میں اتفاق سے بیک روانڈ میں شیو کی تصویر بھی آ گئی جو ٹاور کے پاس کھڑا تھا۔تفریحی دورے کے بعد دونوں ہزاروں میل دور اپنے اپنے گھروں کو چل دئیے۔اتفاق سے یہ دونوں 2011میں آپس میں ملے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور بعد ازاں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس وقت تک یہ دونوں نہیں جانتے تھے کہ ان دونوں میں ماضی میں کوئی اتفاقی تعلق بھی رہ چکا ہے۔شادی کے بہت عرصے بعد انکو یہ تصویر ملی تو وہ دونوں حیران تھے کہ ایسا اتفاق کیسے ہو سکتا ہے تا ہم یہ ہو چکا تھا اور انکی زندگی کی ایک خوشگوار یاد بن چکا تھا۔انہوں نے یہ تصویر اور اپنی کہانی سوشل میڈیا پر بھیجی تو وائرل ہو گئی اور لوگ انکو رشک کی نگاہ دیکھنے لگے۔اب شیو اور شیی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 18سال بعد دوبارہ اس جگہ پر جائیں گے اور اپنی جڑواں بیٹیوں کے ساتھ وہاں خوب ہلہ گلہ کریں گے کیونکہ چنگ داو کا سرخ ٹاور انکی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔