ماحولیاتی آلودگی اور اسکول کی خوبصورتی کے لیے 247درخت لگائے گئے ہیں ، کلیم اللہ

بدھ 14 مارچ 2018 22:43

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل کلیم اللہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور اسکول کی خوبصورت کے لیے 247درخت لگائیے گئے ہیں جنھیں پانی کی فراہمی ایک سنگین مسئلہ تھا جو حل کردیا گیا مذکورہ سکول پورے ڈسٹرکٹ میں ایک نمایاں سکول ثابت ہوا ہے جماعت نہم کے طالب علم کا پورا ڈسٹرکٹ ٹاپ کرنا اعزاز ہے۔

اسکول کے ناکارہ ٹیوب ویل کی بحالی 11سیکیورٹی کیمرے کمپیوٹر لیب لائبریری کو فرنیچر زاور کتابوں کی فراہمی استادوں اور طلباء کیلئے واش رومز سکول ہال میں بجلی اور پنکھوں پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام طلباء میں یونیفارمز کی تقسیم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ٹرانسپورٹر ملک سلیم کاکڑتھے کے کے ایف کے چئیرمین و تمغہ امتیازنعمت اللہ ظہیر نے بھی خطاب کیا ممتاز ٹرانسپورٹر ملک سلیم کاکڑ نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ لاکھوں نفوس پر مشتمل ضلع پشین میں ماڈل ہائی سکول وہ واحد سکول ہے جہاں پڑھے لکھے طلباء آج اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہیں ماڈل ہائی سکول ایک ایسی درس گاہ ہے جہاں کسی کی محنت رائیگاں نہیں جاتی انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا قدر کرنا ہمارا فرض ہے والدین کو چائیے کہ وہ اپنے بچوں کو اساتذہ کے احترام کی تربیت دیں۔