امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی خوش دامن انتقا ل کرگئیں

بدھ 14 مارچ 2018 22:39

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی خوش دامن انتقا ل کرگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق کی خوش دامن آج دیر میں انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔ ان کی نماز جنازہ دیر میں ادا کی گئی ۔ انہیں ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا 17 مارچ کو صبح دس بجے مرکز اسلامی پشار اور 24 مارچ کو بعد نماز مغرب منصورہ میںہوگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے نائب امرا، حافظ محمد ادریس ، پروفیسر محمد ابراہیم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہراقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی خوش دامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا اور پسماندگان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :