زہریلے پانی سے اُگنے والی سبزیوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون

پنجاب بھر میں8456کنال رقبہ کی چیکنگ،مجموعی طور پر 487کنال سبزیاں تلف لاہور میں 166کنال ،راولپنڈی154اور ملتان میں167کنال پر اُگی سبزیاں تلف کیمیکل ویسٹ اور زہریلاپانی فراہم کرنے والے ٹیوب سیل ،متعلقہ محکموں کو کاروائی کی سفارش زہریلے پانی سے ُاگی سبزیوں کے مضر اثرات پکنے کے بعد بھی موجود رہتے ہیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل

بدھ 14 مارچ 2018 22:39

زہریلے پانی سے اُگنے والی سبزیوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر کے گندے نالوں ،ٹیکسٹائل ویسٹ اور دیگر زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیوں کی خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔صوبہ بھر کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نی8456کنا ل ر قبہ پر اگائی گئی سبزیوں کی چیکنگ کی اور مجموعی طور پر 487کنال سبزیاں تلف کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور متصل اضلاع میں166کنال ،راولپنڈی میں154 اورملتان میں167کنال پر اُگا ئی گئیں سبزیاں تلف کر دی گئیں۔

زہریلے پانی سے اُگائی گئی سبزیوںکو ہل چلا کر تلف کیا گیا۔علاوہ ازیںکیمیکل ویسٹ اور زہریلاپانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل سیل کر دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زہریلے پانی کے ذرائع اور ٹیوب ویلوں کو ختم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو سفارش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زہریلے پانی سے آئندہ سبزیاں اُگانے کیلئے گندے پانی کے استعمال پر قانونی کاروائی کی تنبیخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زہریلے پانی سے کھیتوں کی سیرابی روکنے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔زہریلے کیمیکل ویسٹ سیاُگی سبزیوں میں کیمیکل کے اثرات پکنے کے بعد بھی موجود رہتے ہیں جوکہ متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ گندے پانی سے کاشت کاری کے خاتمے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں تاہم بہتر غذائیت کے لیے شہروں میں رہنے والے عوام سے گزارش ہے کہ کچن گارڈننگ کو اپنا ئیں جبکہ دیہاتوں کے عوام اپنی زمینوں پر ضرورت کے مطابق سبزیاں خود اگائیں۔

متعلقہ عنوان :