کریم ڈرائیورز کیساتھ پیش آنیوالے واقعات کی وجہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال ہے، جنید اقبال

اگر اسلام آباد میں حالات یہی رہے تو کمپنی دارالحکومت کے چند علاقوں میں اپنی سروس محدود کرنے پر غور کریگی،سی ای او ٹیکسی سروس کریم

بدھ 14 مارچ 2018 22:34

کریم ڈرائیورز کیساتھ پیش آنیوالے واقعات کی وجہ شہر میں امن وامان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیکسی سروس کریم جنید اقبال نے کہا ہے کہ کریم ڈرائیورز کیساتھ پیش آنیوالے واقعات کی وجہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال ہے، اگر اسلام آباد میں حالات یہی رہے تو کمپنی دارالحکومت کے چند علاقوں میں اپنی سروس محدود کرنے پر غور کرے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیکسی سروس کریم جنید اقبال نے کہا کہ کریم ڈرائیورز کیساتھ پیش آنیوالے واقعات کی وجہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بندوق کے آگے ایک ڈرائیور کیا کرسکتا ہے، اس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں، ہم بے بس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کریم نے اپنے کیپٹنز کی حفاظت کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہوئے ہیں جیسا کہ کراچی کے ان علاقوں میں ابتدائی طور پر کریم سروس فراہم نہیں کی گئی تھی جنہیں نو گو ایریاز کہا جاتا ہے، بعد ازاں جب قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ان علاقوں کو کلیئر قرار دیا تو ہی ہم نے اپنے ڈرائیورز کو ان علاقوں میں جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد میں بھی یہی حالات رہے تو کمپنی دارالحکومت کے چند علاقوں میں اپنی سروس محدود کرنے پر غور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :