ْ اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں جماعت اسلامی جیسی تحریک سے جوڑا ، حافظ نعیم الرحمن

رکن جماعت اسلامی حلف رکنیت کے وقت اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ میں اپنی ذات پر تحریک کو ترجیح دونگا، امیر جماعت اسلامی کراچی

بدھ 14 مارچ 2018 22:34

ْ اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں جماعت اسلامی جیسی تحریک سے جوڑا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں جماعت اسلامی جیسی تحریک سے جوڑا ہے۔ رکن جماعت اسلامی حلف رکنیت کے وقت اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ میں اپنی ذات پر تحریک کو ترجیح دونگا۔ تحریک اسلامی کے کاموں کو ہم الگ الگ خانوں میں تقسیم نیں کر سکتے درس و تدریس ہو یا حلقہ بندیاں، سارے امور ہی دینی ہیں۔

ہم جس تحریک سے وابسطہ ہیں اس کے ساتھ وابستگی کا معیار اخلاص پر ہونا چاہئے۔ اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے وقت ہماری سوچ جنت کی طرف جانے والی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء، گلبرگ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وسطی کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکوں میں اس وقت جو میدان عمل میں ہیں اس میں الاخوان الامسلمون اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش سخت مصائب کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں جماعت اسلامی کسی مصائب کا شکار نہیں لیکن جہاں امت کے خلاف بات ہوگی وہاں جماعت اسلامی کوئی مفاہمت نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کے ہماری تحریک آزادی اور یکسوئی سے کام کر رہی ہے، ہم اس ملک میں رائًے عامہ کے ذریعہ تبدیلی لائیں گے قتل و غارت گری یا بندوق کے زور پر نہیں۔ کے الیکٹرک اور نادرا کے عوامی مسائل پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں عوام کی پزیرائی ملی اور ایک سروے کے مطابق کے الیکٹرک کے ایشو پر 66% اور نادرا کے ایشو پر76% لوگوں نے کہا کہ یہ مسائل صرف جماعت اسلامی ہی حل کرواسکتی ہے۔

الیکشن کے حوالے سے کرنے کے کاموں کی ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی یو تھ کو مضبوط کرنا ہے، حلقہ خواتین یو سی کی سطح تک یوتھ کی ذمہ داریوں کا تعین کرے، اپنے کارکنان کو فعال کرنا اور رابطہ عوام مہم کو بڑھانا ہے۔ ناظمہ ضلع وسطی مسرت جنید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اہداف کے حصول میں روح کو نہیں بھولنا چاہئے۔ ہمیں اپنے امیر کی اطاعت کرنا چاہئًے کیونکہ امیر کی اطاعت اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہے۔ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے فرد کی اصلاح ضروری ہے۔ ہم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں اور گروہ بندی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اسی میں ہماری دنیا وہ آخرت کی کامیابی ہی#

متعلقہ عنوان :