آرمی چیف کو کورکمانڈر بہاولپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 14 مارچ 2018 22:34

آرمی چیف کو کورکمانڈر بہاولپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہیں، گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورہیڈکوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورکمانڈر بہاولپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی، کورکمانڈر ملتان بھی اس موقع پر موجود تھے، آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں پر آپریشنل تیاریوں، حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ امن کی صورت میں بھی فوجی تیاریاں پھرپور رکھنی چاہئیں، روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا، کسی بھی روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہیں، امن کے حالات میں بھی آپریشنل تیاریاں مکمل رکھنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :