آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میںنیشنل بینک نے پاکستان اسٹیل کو3-1 سے قابو کرلیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:30

آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میںنیشنل بینک نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) ڈی ایف اے ملیر کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ میںنیشنل بینک نے پاکستان اسٹیل کو3-1 سے قابو کرلیا، دوسرے میچ میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے ڈی ایف اے بیلہ کو5-1 سے پچھاڑدیا۔ان میچوں میں باسط اورعاقب نے اپنی ٹیم کی جانب سے میچ میں 2,2گول اسکور کئے۔

محمدی فٹبال اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیرمیں جاری آل پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نیشنل بینک نے کھیل کے 12ویں منٹ میں باسط کے گول نے گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کردیا۔ پانچ منٹ کے بعد باسط نی17 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے نیشنل بینک کو میچ میں2-0 کی سبقت دلوادی۔پاکستان اسٹیل نے دوگول کے خسارے میں جانے کے بعد نیشنل بینک کے گول پر جوابی حملے کئے، اور کھیل کی23 ویں منٹ میں نعمان بروہی نے گول بناکر مقابلے کااسکور2-1 کردیا۔

(جاری ہے)

ہاف ٹائم سے قبل نیشنل بینک کی جانب سے تیسرا گول منیر جونیئر نے بناکر اپنی ٹیم کو وقفے سے قبل3-1 کی فیصلہ کن برتری دلوادی۔پہلے ہاف کے اختتام پر نیشنل بینک کی ٹیم3-1 سے جیت رہی تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، لیکن فاروڈزنے جلدبازی اور غلط نشانہ بازی کی وجہ سے گول کے نصف درجن سے زائدگول کے مواقع ضائع کردیئے۔

ریفری کی اختتامی وسل پر نیشنل بینک کی ٹیم 3-1سے سرخرو ہوکر میدان سے باہر آئی۔میچ کا بہترین کھلاڑی نیشنل بینک کے باسط کو قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن بیلہ کی ٹیم کو5-1 سے ٹھکانے لگادیا۔پہلے ہاف میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سی19 ویں منٹ میں عاقب نے گول بناکر اپنی ٹیم کی برتری کو1-0 کیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے دوسرا گول بھی عاقب نے 35ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں2-0 کی برتری دلوادی۔

پہلے ہاف میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کو 2-0کی سبقت حاصل تھی۔ مہمان ٹیم کوئی گول اسکور نہیں کرسکی۔ دوسرے ہاف میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم نے ڈی ایف اے بیلہ کے گول پر تابڑ توڑ حملے اور کھیل کی71یں منٹ میں عاطف نے گو ل کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو3-0 کردیا۔ ڈی ایف اے بیلہ کی طرف سے میچ کا واحد گول74 ویں منٹ میں زمان نے پنالٹی کک پر اسکور کر کے ٹیم کے خسارے 3-1کردیا۔

پاک پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے چوتھا گول عظمت نے 76ویں منٹ میں اسکور کرکے ٹیم کو4-1 کی فیصلہ کن برتری دلوادی۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے 90ویں منٹ میں زبیر گول بناکر پاک پی ڈبلیو ڈی کو میچ میں5-1 کے اسکورسے فتح دلوادی ۔ میچ میں فاتح ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے بہترین کھیل پیش کرنے پر عاقب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ان میچز میں ریفری عبدالطیف، فضل بلوچ،ڈپٹی ریفریز میںغلام نبی، احمد لعل، آصف، ابرار،رائو فاروق، طلحہ ،میچ کمشنر جاوید بنگش اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔