چیئر مین جے سی ایف سی ٹینس چمپئن شپ پشاور کی بر تری

انڈر10اور انڈر14میں پشاور کے حمزہ رومان جبکہ انڈر 18میں محمد شعیب کامیاب

بدھ 14 مارچ 2018 22:30

چیئر مین جے سی ایف سی ٹینس چمپئن شپ پشاور کی بر تری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پہلی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چمپئن شپ میں پشاور کے حمزہ رومان اور محمد شعیب نے شاندار کارکردگی دیکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چمپئن شپ میں پشاور کا پلڑہ بھاری رہا ۔

جنرل زبیر محمود حیات چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر مارشل فاروق حبیب ، وائس چیف آف ائیر سٹاف ، پاکستان ائیر فورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چمپئن شپ میں 150 کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی جن میں جونئیر بوائز انڈر10- ، انڈر 14- اور انڈر 18- کے علاوہ مینز ڈبلز ، ویٹرنز ڈبلز ، لیڈیز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

جونئیر بوائز انڈر10- کے مقابلے میں حمزہ رومان نے اپنے حریف جمال شاہ کو 4/2 ، 4/5 اور 4/1 سے شکست دی جبکہ انڈر 14 میں حمزہ رومان نے حسن علی کو 4/2 ، 4/5 اور 4/1سے شکست دی۔ انڈر 18 میں محمد شعیب نے حذیفہ عبدالرحمان کو 4/6 ، 6/2 اور 2/1 (ریٹائرڈ)سے شکست دی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ رومان اور محمد شعیب نے کہاکہ کامیابیوں کو سلسلہ جاری رکھیں گے ، صوبے اور ملک کا نام ہر میدان میں روشن کرینگے ان کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کا موقع ماضی میں بھی ملا ہے اور آئندہ بھی ملے گا جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں کہ سکواش کی طرح ٹینس میں بھی پاکستان دنیا پر حکمرانی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :