Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے قائد آباد پر لگائے جانے والے 6روزہ مرکزی ممبر شپ کیمپ پانچویں دن بھی جاری ،عوام کا جوش خروش

شہریوں کی بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہورہی ہے ، عوام نے اب کرپشن سے چھٹکارے کے لئے تبدیلی کی طرف رخ کر لیا ہے حلیم عادل شیخ

بدھ 14 مارچ 2018 22:27

تحریک انصاف کی جانب سے قائد آباد پر لگائے جانے والے 6روزہ مرکزی ممبر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قائد آباد پر لگائے جانے والے 6روزہ مرکزی ممبر شپ کیمپ بدھ کو پانچویں دن بھی جاری ، عوام کا جوش خروش، سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے کئمپ پر پہنچ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کا کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کیا، کئمپ پر شمولیت اختیار کرنے والوں میںزیادہ تعداد آج بھی خواتین کی رہی ، سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و مرد گھروں و سے نکل کر کئمپ پر پہنچ گئی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں ملک ترقی کرے اور عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں جس کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر مختلف علاقوں کا دورا کیا اور پارٹی میں شمولیت کے لئے عوام سے ملاقات کر کے کئمپ پر آنے کی خصوصی دعوت دی، اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا تبدیلی کی ہوا اب سب کرپٹ حکمرانوں کو نواز شریف کی طرف لے اڑے گی، اب تبدیلی کی شروعات ہوچکی ہے، انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف میں عوام کی جانب سے شمولیت کو دیکھ کر یہ کہنا قبل از وقت نہ ہوگا کہ عوام نے کرپشن سے چھٹکارا چاہتی ہے اپنے بچوں کا مستقبل چاہتی ہے پاکستان تحریک انصاف آخری عوام کی آخری امید ہے جس کے بدولت ملک ترقی کر سکتا ہے انہوں ںے مزید کہا اب وہ وقت آنے والاہے جب پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان باہر ملک جانے کے بجائے اپنے میں روزگار کریں گے اور باہر ملک کے نوجوان یہاں نوکریوں کی تلاش میں آئیں گے، انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو پاکستان کو فلاحی ریاست بنا کر قائد اعظم کا خواب پورا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا 2018کا الیکشن عوام کی جیت ہوگا اب کوئی طاقت نہیں روسکتی ہے عوام جاگ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کل کئمپ کا آخری دن ہے جس میں عوام کے ساتھ ملکر جشن منایا جائے گا۔ ملیر کی عوام نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے لمبی لبی قطاروں میں گرمی میں کھڑے ہوکر جس طرح پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں وہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات