کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانا ہے تو اس پر دس ارب ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے،خرم شیر زمان

تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ جائیں تاکہ مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے،رکن صوبائی اسمبلی

بدھ 14 مارچ 2018 22:27

کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانا ہے تو اس پر دس ارب ڈالر خرچ کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر اور کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری خرم شیرزمان نے عالمی بینک کی رپورٹ کومدنظر رکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ سسٹم، پانی کی فراہمی ،نکاسی آب اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کی خامیوں کی نشان دہی اور ان کی بدولت عوام کے معیار زندگی میں تیزی سے زوال آیا ہے اور اگر کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانا ہے تو اس پر دس ارب ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں خرم شیرزمان کا کہنا تھاکہ اگر یہ اعدادو شمار درست ہیں تو وفاق و صوبائی حکومتیں ترجیحی بنیادوں پر کراچی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں اور اس صورتحال پر ضروری ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ جائیں تاکہ ان مسائل کے سدباب کیلئے بحث اور مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔