وزیراعلیٰ سندھ کی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے افسران کے خلاف انوسٹی گیشن کے سلسلہ میں نیب کراچی میں حاضری

بدھ 14 مارچ 2018 22:27

وزیراعلیٰ سندھ کی سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی حکومت سندھ کے افسران کے خلاف انوسٹی گیشن کے سلسلہ میں نیب کراچی میں پیش ہوئے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی حکومت سندھ میں 2012ء میں مختلف گریڈز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران سابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی حکومت سندھ حفیظ الله عباسی اور یوسف بیگ کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد احتساب عدالت کراچی میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا گیا۔ بعد ازاں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی حکومت سندھ کے بورڈ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر کے غیر قانونی اقدام کی توثیق کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی حکومت سندھ کی ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترامیم کی توثیق کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نیب کو بتایا کہ ایک سب کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی حکومت سندھ کی ریکروٹمنٹ پالیسی میں ترمیم کی تجویز دی تھی۔

متعلقہ عنوان :