سینٹ کے انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن کی پوری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،پرویز خٹک
سینٹ کے انتخابات میں کامیابی کے دعوے کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ، یہ سب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سوچ اور وڑن کا مرہون منت ہے،وزیراعلی خیبرپختون خوا
بدھ 14 مارچ 2018 22:19
(جاری ہے)
انشائ اللہ چاروں صوبوں اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔
وہ تورڈھیر میں محمد ذاکر خٹک کی رہائشگاہ پر نوشہرہ پریس کلب کے صدرجہانزیب خٹک کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ساجد خان خٹک، فہد خان خٹک،سرمد خٹک ایڈوکیٹ، میاں زر محمد ،عاصم خان خٹک،شہباز خان خٹک اور انکے خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب سے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیر شہرام ترکئی،رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی، سینٹر لیاقت خان ترکئی، رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی محستصم باللہ، ڈی پی او صوابی، خالدسہیل، جمشیدخٹک، برٹس پختون ایسوسی ایشن برطانیہ کے سیکرٹری جاوید اقبال یوسفزئی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹ انتخابات میں کامیابی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کوناکام کہنے والے آکر خود دیکھ لیں ان کو صوبے میں واضح تبدیلی نظر آجائے گی۔ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام اور مثالی پولیس کی کاکردگی کوسراہا جارہا ہے۔صوبے میں انقلابی اقدامات اور ریفامرز لاکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے صرف اپنی ذات کاسوچا ان کوعوام کی فلاح وبہبود سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ ان کا ایجنڈا صرف اور صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔ کسی نے پختون کے نام پر کسی نے روٹی کپڑا مکان کے نام پر کسی نے قائد اعظم اور کسی نے اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دیکر ووٹ حاصل کیا۔ مگر تحریک انصاف نے صوبے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائی اور عوام کی عزت نفس بحال کی۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی چاہتی ہے اسی لیے میں نے صوبے کے طول وعرض میں دورے شروع کررکھیں ہیں۔ تاکہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہوسکیں اور کوئی بھی علاقہ ترقی سے محروم نہ رہ جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ قومی وسائل کو غریب عوام پر خرچ کیا جائے۔یہی وجہ ہے کہ آج عوام صوبے میں تبدیلی کے ثمرات سے یکساں مستفید ہورہے ہیں۔انشائ اللہ 2018 کے عام انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چلنے لگی ہے۔ فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.