راولپنڈی،ایپکا کا 8نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری کے خلاف27مارچ کو احتجاجی کنونشن کے انعقاد کا اعلان

مطالبات منظور نہ ہوئے تو 12 اپریل کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے،دھمکی

بدھ 14 مارچ 2018 22:19

ٓ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن نی8نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری کے خلاف27مارچ کو احتجاجی کنونشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 12 اپریل کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے قبل ازیں آزاد جموں کشمیر سمیت پاکستان بھر میں یکم ماررچ سے ہر منگل کو قلم چھوڑ ہڑتال اور ڈویژنل سطح پراحتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا تھا اس امر کا اعلان ایپکا کے مرکزی صدربنارس خان جدونکی صدارت میںہونے والے اجلاس کیاجس میں ایپکا کے مرکزی عہدیداروں و سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے شرکت کی اور مرکزی حکومت کو پیش کرنے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دی ڈویژنل صدر و صوبائی نائب صدر چوہدری مبشر احمد کے مطابق ایپکا کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر یکم ماررچ سے ہر منگل کو قلم چھوڑ ہرٹال اور ڈویژنل سطح پراحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اورمحکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کے نو منتخب صدر راجہ آفتاب و نو منتخب جنرل سیکریٹری راجہ شاہد محمود نے کہا کہ ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے 27 مارچ 2018کو ایپکا راولپنڈی میں احتجاجی کنونشن منعقد کرے گی جس میں مرکزی و صوبائی قیادت کے علاوہ ڈویژن بھر کے کلرک و ملازمین شرکت کریں گے اس سے قبل6مارچ کو ایپکا کے صوبائی باڈی کا اجلاس زیرِ صدارت چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا مرکزی سیکریٹری جنرل لاہور میں منعقد کیا گیا تھا جس میں صوبائی صدرظفر علی خان، سید طاہر رضا شاہ صوبائی جنرل سیکریٹری و دیگر صوبائی قائدین سمیت تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی تھی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ایپکا ہر منگل کو احتجاج ہو گاجس کی روشنی میں یہ مطالبات پیش کیے گئے ہیںملازمین کو نئے سکیلوں کے مطابق ہائوس رینٹ کی ادائیگی۔

(جاری ہے)

اپگریڈیشن نہ ہونے والی بقیہ کیٹیگریوںمثلاًًپنجاب کالجوں میں تعینات کیئر ٹیکرز جو سکیل نمبر09میں کام کر رہے ہیں کو گریڈ BS-14،لائبریری کلرک ،لیبارٹی اسسٹنٹ، فوڈ انسپیکٹر، فوڈسپروائزر، ویٹنری اسسٹنٹ، فیلڈ اسسٹنٹ، پولٹری اسسٹنٹ، اسسیسٹنٹ لائبریرین، اسسٹنٹ سٹور کیپر کی اپگریڈیشن کی اگلے سکیلوں میں کرنے ۔سیکریٹریٹ کی طرز پر دیگر صوبائی ملازمین کو نیوٹیلٹی الائونس اور ہائوس ریکوزیشن ،کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ،ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس اور بینویلنٹ فنڈ کی یکمشت ادائیگی کی منظوری،اتھارٹیوں کے قیام سے کلریکل دعملہ کی ختم کی جانیوالی آسامیوں کی بحالی ، ہرمنگل کو ایپکا کے تمام ممبران اپنے اپنے اضلع میں دفاتر و سکولوں اور کالجوںمیں بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے اور مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔

ہر ضلع میں کلرک کینونشن و جلسے منعقد کیے جائں گے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو چارٹر آ ف ڈیمانڈ پیش کر دیئے گئے ہیں اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو 12 اپریل 2018کو اسلام اباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :