میٹرک امتحانات میں کسی اور کی جگہ پیپر دینے والے 4 افراد گرفتار

بدھ 14 مارچ 2018 22:18

قصور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)میٹرک کے امتحانی سنٹرز میں کسی اور کی جگہ پیپر دینے والے چار افراد گرفتارکرلیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج مصطفی آباد میں پارٹ 2گروپ 1میں ریاضی ‘سائنس کا فیصل ممتاز رولنمبر 179830کی جگہ پرچہ دینے والا محمد وقاص گرفتار، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیدیاں میں اویس میو رولنمبر 302589کی جگہ پرچہ دینے والا محمد ریحان گرفتار، محمد یٰسین کی جگہ محمد ناصر او ر بلال کی جگہ ابراہیم خاں بیالوجی کا پیپر دے رہا تھا۔پولیس تھانہ مصطفی آباد نے امتحانی سنٹرز کے انچارجوں کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیاہے۔