پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،تہمینہ جنجوعہ

بدھ 14 مارچ 2018 22:01

پاکستان کے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات سے ملک میں امن و امان کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ جن کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں روس کے ڈپٹی سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی میخائل پوپو سے ملاقات کے دوران کیا۔

روس کے ڈپٹی سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی جو پاکستان میں موجود ہیں اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں راہنمائوں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان عسکری اور خوشگوار تعلقات موجود ہیں۔

پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ روسی مہمان میکائیل نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر خطے میں دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ دونوں راہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور کے حوالے سے مزاکرات کئے اور باہمی تعلقات کو فروع دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :