راولپنڈی ، کریم کمپنی کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں1افغانی سمیت 3 ملزمان گرفتار

بدھ 14 مارچ 2018 22:01

راولپنڈی ، کریم کمپنی کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں1افغانی سمیت 3 ملزمان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) تھانہ نصیر آباد پولیس نے راولپنڈی میں بین الاقوامی کیب کمپنی کے کیپٹن (ڈرائیور) کے قتل کے الزام میں1افغانی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان سے مقتول کے زیر استعمال دونوں موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کو آج (بروزجمعرات)جسمانی ریمانڈ کے لئے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا ایس پی پوٹھوہارڈویژن کے مطابق پرواز نامی افغان باشندے کو اس کی2ساتھیوں شیراز اور ساجد سمیت راولپنڈی کے مختلف علاقوںسے گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق افغانی ملزم کا پاکستانی کارڈ بھی بنا ہوا ہے تاہم ملزمان سے مقتول کے موبائل اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے یا درہے کہ مذکورہ ملزمان نے 12اور13مارچ کی درمیانی رات ڈھوک سیداں روڈ پر واقع شادی ہال کے باہر سے کریم سروس کی گاڑی نمبر اے ڈی ڈبلیو614بک کروائی اور لکھو کے مقام پر گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے گاڑی کے کیپٹن 21سالہ سجاول امیرسکنہ بھکر قتل کر دیا تھا ڈاکومقتول کی نقدی اورموبائل فون بھی لے گئے تھے جبکہ بعد ازاںچوہڑ کے علاقے میں گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس نے طاہر مشتاق کی مدعیت میںمقدمہ نمبر175 درج کرکے گاڑی پہلے ہی برآمد کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :