یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں شجرکاری مہم کا آغاز

بدھ 14 مارچ 2018 22:01

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے بوٹینیکل گارڈن میں زیتون کاپودالگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ترناب فارم پشاور ڈاکٹر شاہ نواز خان، چیئرمین باٹنی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد نثار، ڈین آف بیالوجیکل سائنسز ڈاکٹر محمد اعظم خان اور فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں زیتون کے پودوں اور اس پر تحقیق کے لیے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے انہوں نے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کرنے پر زور دیا. اس موقع پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی ڈاکٹر محمد نثار نے کہا کہ ترناب فارم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہ سوار کے تعاون سے مالاکنڈ یونیورسٹی میں زیتون کے دو ہزار پودے لگائیں جائیں گی. واضح رہے کہ زیتون کے کل پانچ ملین پودے صوبے کے مختلف مقامات پر پراجیکٹ کا حصہ ہیں�

(جاری ہے)