سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے تھا‘ میاں منظور احمد وٹو

پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی دور کرنے کیلئے اپنے مضبوط ترین امیدوار رضا زبانی کو دستبردار کروایا

بدھ 14 مارچ 2018 21:53

سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے نائب صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے تھا ،پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی دور کرنے کے لئے اپنے مضبوط ترین امیدوار رضا زبانی کو دستبردار کروایا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو دلی طور پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور بلوچستان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے،پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے اپنے تحفظات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے کا قابل تحسین اقدام کیاپیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے اورآصف علی زرداری نے اپنے اختیارت از خود چھوڑ دیئے،پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی دور کرنے کے لئے اپنے مضبوط ترین امیدوار سینٹر رضا زبانی کو دستبردار کروایا۔

(جاری ہے)

جو لوگ اب اس الیکشن پر تبصرے کر رہے اور شاعرانہ تبصرے کر رہے ہیں وہ بھول رہے ہیں یہ اپوزیشن کا یہ اتحاد بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بات کرنے والے خود محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ کی گئی ہارس ٹریڈنگ کو کیوں بھول رہے ہیں،سینٹ میں اپوزیشن کے اتحاد سے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کے درمیان اتحاد اورتعائون کی راہیں کھولیں گی۔

منظور وٹو نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی طرح بلدیاتی سطح پر صوبائی اور ضلعی فنانس کمشین بنایا جائے،ہم نئی حلقہ بندیوں کو سپورٹ کرتے ہیں مجھے اور اوکاڑہ ڈسٹرکٹ کو کوئی اعتراض نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضا ربانی پیپلز پارٹی کا سرمایہ اور مدبر انسان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر ائندہ الیکشن صاف شفاف ہوں گے،جوتا کلچر انتہائی قابل مذمت ہے ،بلاول بھٹو کو اس حلقے سے لڑائیں گے جہاں سے بھٹو صاحب اور محترمہ بے نظیر بھٹو جیتی تھیں۔