ْسینٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن کی پوری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پرویز خٹک
سینٹ انتخابات میں کامیابی کے دعوے کرنے والوںکو منہ کی کھانا پڑی، پاکستان اور کرپشن اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے صوبے میں انقلابی اقدامات اور ریفامرز لاکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخواکی میڈیا سے گفتگو
بدھ 14 مارچ 2018 21:53
(جاری ہے)
انشاء اللہ چاروں صوبوں اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔
وہ تورڈھیر میں محمد ذاکر خٹک کی رہائشگاہ پر نوشہرہ پریس کلب کے صدرجہانزیب خٹک کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ساجد خان خٹک، فہد خان خٹک،سرمد خٹک ایڈوکیٹ، میاں زر محمد ،عاصم خان خٹک،شہباز خان خٹک اور انکے خاندان نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب سے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیر شہرام ترکئی،رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی، سینٹر لیاقت خان ترکئی، رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان، رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ، ڈی پی او صوابی، خالدسہیل، جمشیدخٹک، برٹس پختون ایسوسی ایشن برطانیہ کے سیکرٹری جاوید اقبال یوسفزئی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹ انتخابات میں کامیابی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کوناکام کہنے والے آکر خود دیکھ لیں ان کو صوبے میں واضح تبدیلی نظر آجائے گی۔ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام اور مثالی پولیس کی کاکردگی کوسراہا جارہا ہے۔صوبے میں انقلابی اقدامات اور ریفامرز لاکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے صرف اپنی ذات کاسوچا ان کوعوام کی فلاح وبہبود سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ ان کا ایجنڈا صرف اور صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا۔ کسی نے پختون کے نام پر کسی نے روٹی کپڑا مکان کے نام پر کسی نے قائد اعظم اور کسی نے اسلام کے نام پر عوام کو دھوکہ دیکر ووٹ حاصل کیا ۔ مگر تحریک انصاف نے صوبے میں حقیقی معنوںمیں تبدیلی لائی اور عوام کی عزت نفس بحال کی۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں ترقی چاہتی ہے اسی لیے میں نے صوبے کے طول وعرض میں دورے شروع کررکھیں ہیں۔ تاکہ عوام کے مسائل سے آگاہ ہوسکیں اور کوئی بھی علاقہ ترقی سے محروم نہ رہ جائے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیح عوامی مسائل کا حل ہے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ قومی وسائل کو غریب عوام پر خرچ کیا جائے ۔یہی وجہ ہے کہ آج عوام صوبے میں تبدیلی کے ثمرات سے یکساں مستفید ہورہے ہیں۔انشاء اللہ 2018 کے عام انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چلنے لگی ہے۔ فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.