نریندر مودی کے ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے

بدھ 14 مارچ 2018 21:53

نریندر مودی کے ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو کروڑ 20 لاکھ فالوورز جعلی نکلے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر آڈٹ رپورٹ کے مطابق عالمی رہنماؤں میں سب سے زیادہ جعلی ٹوئٹر فالوورز نریندر مودی کے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر نریندر مودی کے دو کروڑ بیس لاکھ فالوورز یعنی 63فیصد جعلی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 37فیصد جعلی فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس کے 59فیصد اور سعودی شاہ سلمان کے 8فیصد فالوورز جعلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :