پاکستان ’سکھ میرج ایکٹ‘ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

پنجاب حکومت نے بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لئے ہیں، سردار رمیش سنگھ اروڑا

بدھ 14 مارچ 2018 21:53

پاکستان ’سکھ میرج ایکٹ‘ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان سکھوں کی شادیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے قانون سازی کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں سکھوں کی شادیوں کے حوالے سے ’پنجاب سکھ آنند کارج ایکٹ‘متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے 5 پارلیمانی سالوں میں منظور ہونیوالا یہ پہلا پرائیویٹ ممبر بل ہے۔اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے یہ بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔سکھ میرج ایکٹ 2018 کے تحت 18 سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔سکھ باپ کی نسل میں شادی نہیں کر سکیں گے، شادی کیلئے 4 پھیرے ضروری ہونگے اور شادی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کی تعلیمات کی روشنی میں رجسٹرڈ ہو گی۔سکھ رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی سکھوں کیلئے کوئی میرج ایکٹ موجود نہیں ہے، وہاں سکھوں کی شادیاں ہندو میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :