سندھ کی باری بھی آ گئی

وزیراعلی ٰسندھ مرادعلی شاہ کی نیب سندھ میں پیشی،مرادعلی شاہ کوبیان رکارڈکرانےنیب کےدفتربلایاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 مارچ 2018 20:13

سندھ کی باری بھی آ گئی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14مارچ 2018ء) نیب متحرک ،سندھ کی باری بھی آ گئی۔ وزیراعلی ٰسندھ مرادعلی شاہ آج نیب سندھ میں پیش ہوئے،مرادعلی شاہ کوبیان رکارڈکرانےنیب کےدفتربلایاگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال جب سے نیب کے چئیرمین کے عہدے پر آئے ہیں ، نیب کی کارکردگئ میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔ایک طرف نئے نئے کسیز کو کھولا جارہا ہے تو دوسری جانب پہلے سے زیر التوا کیسسز کو بھی جلد نمٹانے کے لیے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیب متحرک ،سندھ کی باری بھی آ گئی۔ وزیراعلی ٰسندھ مرادعلی شاہ آج نیب سندھ میں پیش ہوئے،مرادعلی شاہ کوبیان رکارڈکرانےنیب کےدفتربلایاگیا تھا۔مرادعلی شاہ نےاسٹیوٹامیں مبینہ بےضابطگیوں کی تحقیقات پربیان رکارڈکرایا۔نیب ترجمان کے مطابق نیب کوغیرقانونی تقرریوں پرشکایات موصول ہوئی تھیں جس پر سابق ایم ڈی حفیظ اللہ عباس،یوسف بلوچ کوحراست میں لیاگیاہے۔یاد رہے کہ نیب سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات کررہاہے۔
سندھ کی باری بھی آ گئی