ویٹرنری یونیورسٹی راوی کیمپس پتو کی میں ہفتہ روزہ سپرنگ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 14 مارچ 2018 21:53

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے راوی کیمپس پتو کی میں ایک ہفتہ سے جاری سپرنگ فیسٹیول کی گذشتہ روزاختتامی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شانے کی اور مقا بلو ں میں پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیمو ں میں ٹرافیاں تقسیم کیں، اس موقع پر پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق ،پرو فیسر ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر نور خان کے علاوہ طلبہ اور فکیلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سپرنگ فیسٹیول میںبی ایس زُوا لو جی کی ٹیم ٹرا فی آف دی ائیر 2018ء حا صل کر کے فا تح قرار پا ئی جبکہ ایم فل زُوا لو جی کی ٹیم نے دوسری اوربی ایس ڈیری ٹیکنا لو جی کی ٹیم نے تیسر ی پو زیشن حاصل کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جشن بہاراں کے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے پر طلبہ کی تعریف کی اور کہا کہ اس قسم کی غیر نصا بی سر گر میوں میں شرکت طلبہ کی کردار سازی کیلئے انتہائی ضروری ہے، ہفت روزہ جشن بہاراں فیسٹیول میںمختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں نعت خوانی ، قرات، پوسٹر/ ما ڈل، ڈرامہ، میوزک،سوا لیہ، تقریروں اورغزل کے مقا بلے شامل ہیں ،دریں اثناء وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے را وی کیمپس پتو کی میں زوالو جیکل میو زیم کا بھی افتتا ح کیا اور وہاں مو جود سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ میو زیم کا قیام طلبہ کیلئے تعلیمی و تحقیقی اعتبار سے قدیم حیا تیا ت ،جا نورو ں کی تنو ع،جنگلی زند گی، در جہ بندی اور اُن کے ما حو ل کے بارے میںجا ننے کیلئے انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے، قبل ازیںکر یکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی نے را وی کیمپس پتو کی میں صفا ئی اور ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے واک کا اہتمام کیا جس کی قیا دت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی، واک میں را وی کیمپس پتو کی کے مختلف شعبہ جات سے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔