جی سی یونیورسٹی برائے خواتین سیالکوٹ کی اساتذہ وطالبات کا اردوسائنس بورڈ کا دورہ

بدھ 14 مارچ 2018 21:53

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین سیالکوٹ شعبہ اردوکی اساتذہ اورطالبات کے وفد نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزڈاکٹر شگفتہ فردوس کی قیادت میں اردوسائنس بورڈ کا دورہ کیا،ڈائریکٹر جنرل اردوسائنس بورڈ ڈاکٹر ناصر عباس نیّر نے وفدکو ادارے میں خوش آمدید کہااوربورڈ کے قیام ، خدمات اورشائع کردہ مطبوعات کے بارے میں بریفنگ دی،پروفیسر ڈاکٹر سبینہ اویس، یاسمین کوثر،عظمیٰ نورین، عائشہ بابر، سدرہ عارف اوردیگر اساتذہ بھی وفد میں شامل تھیں،وفدنے اردوسائنس کتاب گھر، کمپیوٹر لیب اورلائبریری کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرناصرعباس نیّر نے کہا کہ اردوادب کی طالبات کو صرف درسی کتابوں تک محدودنہیں رہناچاہیے بلکہ انہیں مختلف شعبوں کے بارے میں علم کے ساتھ ملک میں اردوزبان کے فروغ اورترویج کیلئے قائم اداروں کے مقاصد، قومی خدمات اورکارناموں کے بارے میں بھی آگاہ ہوناچاہیے، انہوں نے بتایاکہ بورڈ نے مختلف سائنسی وسماجی موضوعات کے علاوہ بچوں اورطلبہ کیلئے بھی کتابیں شائع کیں ہیں،وفد میں شامل اساتذہ اورطالبات نے اردو میں سائنسی علوم کے فروغ کیلئے بورڈ کی خدمات کو سراہا۔