لاہور، نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ، ماسٹر پینٹس، باڑیز اور آرمی نے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 14 مارچ 2018 22:14

لاہور، نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ ، ماسٹر پینٹس، باڑیز اور آرمی نے ..
لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے نویں روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /رضویز نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 8-1 سے، دوسرے زبردست میچ میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس کو 11-8 سے جبکہ تیسرے میچ میں آرمی نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-6 سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2018ء کے سلسلے میں دلچسپ میچز جاری تھے۔ نویں روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران عمر صادق، احمد نواز ٹوانہ، ثاقب خان خاکوانی ، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس /رضویز نے ریجاس ایسز / پی اے ایف کو 8-1 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /رضویز کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے چار، فاروق امین صوفی نے دو ، ثاقب خان خاکوانی اور حمزہ مواز خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریجاس ایسز/ پی اے ایف کی طرف سے واحد گول ڈیاگو اریا نے سکور کیا۔ دوسرے میچ میں باڑیز اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا مگر باڑیز کی ٹیم نے میچ 11-8 سے جیت لیا۔ باڑیز کی طرف سے ٹی ٹو رئیویز گنزو نے آٹھ ، بلال حئی نے دو جبکہ نفیس باڑی نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماکس اریا نے پانچ، سلیسٹیو نے دوجبکہ ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں آرمی نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-6 سے ہرایا۔ آرمی کی طرف سے بریگیڈیئر ذوالفقار بیگ نے تین، اگناسیو نیگری، میجر عمر منہاس نے دودو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے جیراڈو مزینی اور حسام علی حیدر نے دو جبکہ صوفی محمد حارث اور راجہ میکائل سمیع نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :