اب کسی کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی

نیب کی جانب سے ہر کیس کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ، چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مارچ 2018 20:08

اب کسی کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) نیب کی جانب سے ہر کیس کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب نیب میں کسی کیس کی تحقیقات برسوں تک جاری نہیں رہیں گی۔ نیب کی جانب سے ہر کیس کو جلد سے جلد نمٹانے کا فیصلہ۔ نیب کی جانب سے کیسز کی تحقیقات کی پالیسی میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

نیب کے اس فیصلے کے تحت کیسز کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جبکہ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حکام کو تفتیش کا سامنا کرنے والے افراد کیساتھ عزت سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ چئیرمین نیب نے یہ ہدایت کچھ سیاستدانوں کی جانب سے شکایات کیے جانے کے بعد جاری کی ہیں۔